اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے مقدمے کی کاروائی اس سے پہلے دوبارہ ملتوی کی جاچکی ہے- بحرینی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں مطاہرے کرکے شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا - مظاہرین کا کہنا تھا کہ شیخ علی سلمان کے ساتھ سبھی سیاسی قیدیوں کو فورری طورپر رہا کیا جائے - مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شیخ علی سلمان کی تصویریں، بحرین کا پرچم اورایسے پلی کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پرسیاسی قیدیوں کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے - مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار شاہی حکومت ہے مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے سیاسی حل کے تمام راستوں کو مسدود کردیا ہے.
.......
/169